پھلواری شریف: (پریس ریلیز) آل انڈیا ملی کونسل بہار کے ریاستی دفترمیں ایک تعزیتی نشست الحاج عتیق احمد ناصری کے انتقال پر ہوئی،جس کی صدارت کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کی،مولاناقاسمی نے کہا کہ عتیق احمدناصری مرحوم اپنے علاقہ کے اہم سماجی شخٰصیت تھے،ان کا تعلق بھی دینی وملی اداروں سے بڑا گہرا تھا،وہ دینی اورملی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہا کرتے تھے،الحاج عتیق احمد ناصری صاحب مرحوم علم دوست اورعلماء نوازتھے،ان کی وفات سے اس علاقہ کے علمی اوردینی کاموں کو دھچکا لگا ہے،ان کی وفات پورے خطہ کے لیے ملی خسارہ ہے،اللہ تعالیٰ ان پر رحمتوں کی بارش کرے اورفردوس بریں میں انہیں اعلیٰ مقام عطاکرے،اس تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل بہا ر کے ریا ستی جنرل سکریٹری مولانا محمد عالم قاسمی نے کہا کہ الحاج عتیق احمد ناصری کے دادامولانا منور صاحب مدرسہ امدادیہ کے بانیوں میں سے تھے اوروہ حضرت امداداللہ مہاجر مکی کے مجازتھے،جب کہ ان کے والد مولانا محمود صاحب حضرت شیخ الہند کے شاگرد اورحضرت قاضی مجاہد الاسلام کے اساتذہ میں سے تھے،وہ بڑے عالی نسبت کے آدمی تھے اورملت کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہا رکرتے تھے،اس نشست کا آغا زمولانا جمال الدین قاسمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوئی اوراختتام مولانا انیس الرحمن قاسمی کی دعائیہ کلمات پرہوئی۔اس نشست میں مولانا محمد نافع عارفی کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار،مولاناریاست اللہ قاسمی صاحب،مولانا آصف انظارندوی،مولانا شکیل قاسمی صاحب،مولانا صلاح الدین صاحب ندوی،مولاناابوشحمہ ندوی،مولانا نسیم احمد قاسمی،مولانا نعمت اللہ ندوی،قاری منورحسین صاحب وغیرہ شریک تھے۔