راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے ، پارٹی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں اس بات کی اطلاع دی ہے۔ کانگریس نے کہا کہ اس کی بحالی کے لیے مناسب اقدامات آٹھائے جا رہے ہیں۔ اس وقت تک وہ آپ کے تمام دوسرے پلیٹ فارمز کے ذریعے آپ کے ساتھ جڑے رہیں گے اور ہمارے لوگوں کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور ان کے مقصد کے لیے لڑتے رہیں گے۔ جے ہند!

دراصل ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی میں مبینہ زیادتی اور قتل کیس کی نو سالہ متاثرہ لڑکی کے والدین کے ساتھ ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر راہل گاندھی کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹوئٹر نے جمعہ کی رات راہل گاندھی کی اس پوسٹ کو ہٹا دیا تھا، جب راہل گاندھی نے یہ تصویر شیئر کی تھی۔ اس کے بعد بچوں کے حقوق کے قومی کمیشن نے ٹویٹر اور دہلی پولیس کو ایک خط بھیج کر اس معاملے میں کارروائی کے کہا تھا ۔