مولانا شمیم اختر ندوی مولانا سید سلیمان ندوی ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی: (پریس ریلیز) پریس کلب آف انڈیا دہلی میں 5/ اگست 2021ء کو منعقدہ آل انڈیا علماء بورڈ کے اجلاس بعنوان حالات حاضرہ اور ہم میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے مولانا محمد شمیم اختر ندوی ( ناظم جامعہ الابرار وسئ ایسٹ ممبئی) کو ان کے علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں علامہ سید سلیمان ندوی ایوارڈ ایوارڈ سے مشہور زمانہ صحافی جناب ویدک پرتاپ ویدک اور شاہی امام حضرت مولانا نیاز احمد قاسمی (صدر آل انڈیا علماء بورڈ) کے ہاتھوں سرفراز کیا گیا، موصوف اپنے فکرانگیز خطاب اور اپنی ادبی تحریروں کے حوالے سے ایک اچھی شناخت کے حامل ہیں اور جمعیہ علماء ضلع پالگھر کے صدر کلیدی عہدہ پر فائز ہوکر خدمت خلق کا بھی بہترین فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔

موصوف کو اس اعزاز پر ملت ٹائمز کےجملہ اراکین بالخصوص چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی، مولانا عامر ظفر قاسمی وغیرہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔