سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اتر پردیش کی متعلقہ نچلی عدالت کو چار ہفتوں کے اندر اس کیس میں شکایت کنندہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔
نئی دہلی: (ملت ٹائمز) سپریم کورٹ نے سماجوادی پارٹی کے ممتاز رہنما اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو ایک فوجداری کیس میں عبوری حکم میں ضمانت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اترپردیش کی متعلقہ نچلی عدالت کو چار ہفتوں کے اندر اس کیس میں شکایت کنندہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔
الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد رکن اسمبلی اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔ عبداللہ اعظم کے دو پین کارڈ اور پاسپورٹ کے معاملے میں عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ لیکن اب سپریم کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں ان دونوں کو چار ہفتوں میں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نامور وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ میں اعظم خان کی ضمانت کی درخواست داخل کی تھی۔






