واشنگٹن (ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
امریکہ نے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کرنے کے الزامات پر روس کے 35 سفیروں کو ملک بدر کردیا۔
بی بی سی کے مطابق اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے تھے کہ روس نے امریکی ڈیٹا بیس ہیک کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب کرایا تھا۔ ان الزامات کی گزشتہ کئی روز سے تحقیقات جاری تھیں اور آج اوبامہ انتظامیہ نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے الیکشن پر اثر انداز ہونے کے الزام میں 35 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا ہے۔ علاوہ ازیں جوابی اقدامات کے طور پر روس کے امریکہ کے شہروں نیو یارک اور میری لینڈ میں قائم معلومات اکٹھی کرنے کے مراکز بھی بند کردیے جائیں گے۔