نئی دہلی: ( پریس ریلیز) رواں ماہ 27- 28 اگست 2021 ءکو ابنائے جامعہ امام ابن تیمیہ,مدینة السلام، چندنبارہ،بہار کےزیراہتمام ” علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ -حیات وخدمات” کےعنوان سےدو روزہ عظیم الشان ورچول کانفرنس منعقد ہونےجارہی ہے۔جس میں ملک و بیرون ملک کے بڑےبڑے دانشوران،علما ئے کرام اور دعاة عظام شرکت فرمائیں گے اور اظہار خیال کریں گے۔اس موقع سےجامعہ امام ابن تیمیہ کے تعارف اور بانی جامعہ امام ابن تیمیہ علامہ ڈاکٹر لقمان السلفی رحمہ اللہ کی حیات وخدمات پر مشتمل ڈاکومینٹری فلم کا اجرا بھی عمل میں آئے گا۔ساتھ ہی کانفرنس کےاس حسین موقع سےایک یادگار مجلہ بھی ” علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ: حیات وخدمات ” کےعنوان سےشائع کیا جائے گا۔ آج اس کی تیاری کےجائزے کےلیےکانفرنس کےکور کمیٹی کی بذریعہ زوم ورچول میٹنگ منعقد ہوئی۔ مجلس میں صدر مجلس استقبالیہ ڈاکٹر محمد معراج تیمی اور کانفرنس کےکنوینر ڈاکٹر محمد شیث ادریس تیمی سمیت کور کمیٹی کے تمام ممبران ڈاکٹر عبدالواسع تیمی، ڈاکٹر یوسف طلحہ تیمی، رفیع اللہ مسعود تیمی، ڈاکٹر ظل الرحمن تیمی، شیخ کلیم انور تیمی، شیخ عمر فاروق تیمی،شیخ صفات عالم تیمی، شیخ محمد فیاض تیمی شیخ آصف تنویر تیمی اور ثنائاللہ صادق تیمی موجود رہے۔ کور کمیٹی کےارکان نے کے کاموں کا جائزہ لیا اور اب تک کی تیاریوں پر اپنےاطمینان و خوشی کا اظہار کیا۔
پریس ریلیز کے مطابق عالمی سطح پر” علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ ”حیات وخدمات ” کانفرنس کے تئیں تیمی اخوان واخوات،علامہ کے ہزاروں معتقدین اور منتسبین جامعہ ہی نہیں بلکہ علماءودانشوران اور علاقہ عوام وخواص کے اندر کافی جوش وخروش دیکھنےکو مل رہا ہے۔کورکمیٹی کو ہر چہار جانب سےحوصلہ افزا اور مسرت بخش پیغامات موصول ہوئے ہیں اور امید کی جاتی ہےکہ ان شائاللہ یہ پروگرام انتہائی درجےمیں کامیاب ہوگا۔
کور کمیٹی کےاراکین نے تمام لوگوں سےگزارش کی کہ وہ ضرور پروگرام میں شریک ہوں اور اسےکامیاب بنانےمیں اپنی حصہ داری نبھائیں۔ واضح رہےکہ یہ دوروزہ پروگرام بذریعہ زوم منعقد ہوگا اور زوم کےعلاوہ بیک وقت فیس بوک اور یو ٹیوب دونوں پرنشر کیا جائے گا۔ دونوں کا لنک جلد ہی عام کیا جائے گا۔