جمعیۃ علماء گھوسی کا دوسرا اصلاح معاشرہ پروگرام ہوا اختتام پذیر

مظفر الاسلام کی رپورٹ

گھوسی-مئو ناتھ بھنجن: (نامہ نگار) گھوسی قصبہ کے قاضی پورہ واقع جامع مسجد میں اصلاح معاشرہ کا ایک پروگرام جمعیۃ علماء گھوسی کی جانب سے منعقد ہوا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اسکے بعد بلبلِ باغ مدینہ مولوی خیرالبشر اعظمی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی مقرر خصوصی مولانا محمد اسرائیل قاسمی ، فاضل نوجوان مولانا مکی سفیان قاسمی استاد مدرسہ تعلیم الدین مئو اور نمونہ سلف مولانا بہاءالدین احمد صدیقی نے تصحیح عقائد،اور معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں پر قدغن لگانے کی طرف توجہ مبذول کرائی اور ایک صالح معاشرہ بنانے کی ترغیب دی. اس موقع پر جمعیۃ علماء گھوسی کے تمام اراکین اور کثیر تعداد میں سامعین نے شرکت کی۔