عمر خالد کی ضمانت عرضی پر سماعت 3 ستمبر کو، دہلی پولیس کٹہرے میں

نئی دہلی: دہلی فساد معامے میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیے گئے جے این یو کے سابق طلبا لیڈر عمر خالد کی ضمانت عرضی پر عدالت میں پیر کے روز سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عمر خالد کے وکیل تردیپ پایس نے جو بحث کی اور ثبوت پیش کیے اس سے پولیس کے دعووں میں تضاد کے کئی عناصر نظر آئے۔ اب اس معاملے میں تین ستمبر کو سماعت ہوگی۔ تردیپ پایس نے آج سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ ایک چینل کے ذریعہ عمر خالد کی تقریر کی ایڈیٹیڈ ویڈیو چلائی گئی، جسے بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے ٹوئٹ کیا تھا اور اس بنیاد پر ہی یو اے پی اے کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔