مرکزی وزیر پشوپتی پارس پر خاتون نے پھینکی سیاہی، بدلنے پڑ گئے کپڑے

حاجی پور: مرکزی وزیر پشوپتی پارس پر پیر کے روز بہار واقع حاجی پور میں ایک خاتون نے سیاہی پھینک دی۔ ان پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ مرکزی وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ حاجی پور پہنچے۔ پارس حاجی پور میں ’آبھار یاترا‘ نکال رہے ہیں اور لوگوں سے شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پارس پر سیاہی پھینکنے والی خاتون کو ان کے بھتیجے چراغ پاسوان کا حامی بتایا جا رہا ہے۔ سیاہی پھینکے جانے کے بعد پشوپتی پارس کو اپنے کپڑے بدلنے پڑ گئے کیونکہ انھیں مزید سفر کرنا تھا اور ان کے کپڑے کافی خراب ہو گئے تھے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں