تین طلاق متاثرہ کی وکیل رہی نازیہ الہی خان ٹھگی کے الزام میں گرفتار

کولکاتا: مغربی بنگال میں تین طلاق متاثرہ عشرت جہاں کی وکیل رہی اور 2018 میں بی جے پی میں شامل ہوئی نازیہ الٰہی خان کو ایک شکایت دہندہ سے وکیل بن کر 6 لاکھ روپے کی ٹھگی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر کیس درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔