تعلیم قوم کو عروج عطا کرتا ہے: قاری ظفر اقبال مدنی
علم روشنی ہے، تعلیم قوم کو عروج عطا کرتا ہے،تعلیم ترقی کا زینہ ہے، تعلیم خوشحالی کا ذریعہ ہے، تعلیم نہ صرف کامیابی کی کلید ہے بلکہ تہذیب و تمدن بھی عطا کرتا ہے، وہ علم سیکھنی چاہیے جو رب سے رشتہ جوڑ دے اور یہی علم مطلوب ومقصود ہے،یہ باتیں قاری ظفر اقبال مدنی کارگذار مہتمم جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ سپول نے آغاز تعلیم کے موقع پر کہا انہوں نےطلبہ کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے منصب اور مقام کو پہچانئے،آپ کامقام بلندہے،آپ کامشن حصول علم ہے،آپ کی نسبت صفہ سے جاکر ملتی ہے،آپ اپنے مشن میں لگے رہئے،بغیرمحنت اور لگن کے علم کا حصول ناممکن ہے۔ مفتی محمد انصار قاسمی صدر المدرسین جامعۃ القاسم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق علم کا حصول فرض ہے، معلم انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے حکمت گمشدہ پونجی ہےجہاں اسے پاؤ حاصل کرو،یہ یاد رہے کہ اسلام نے تعلیم کے ساتھ تربیت پر زور دیا ہے اور طلبہ میں چاہے وہ مکتب کے ہی کیوں نہ ہواسلامی فکر پیداکرنےکی تاکید آئی ہے،معلم کا کام صرف درس و تدریس اور کتاب کا پڑھانا نہیں ہے، بلکہ صالح تربیت اور اخلاق و اقدار کا حامل بنانا بھی ہے،واضح رہے کہ جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ میں باضابطہ آف لائن تعلیم کا آغاز ہوا،اس موقع پر قاری ظفر اقبال مدنی نے سورۃ الفاتحہ پڑھاکرتعلیم کاآغاز کیا،مولانا حمید الدین مظاہری نائب ناظم جامعۃ القاسم نے کہا کہ ایک بنو اور نیک بنو،ادارہ اور تنظیم کارکنان کے خلوص اور لگن سے ہی ترقی کرتا ہے،سیمانچل ڈیولپمنٹ فرنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد نے کہا سچر کمیٹی کی رپورٹ یہ بتاتی ہے کہ مسلمان تعلیم میں بہت پیچھے ہے،ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلائیں،غریب بچے اور بچیوں کے لئے سماجی سطح پر بھی انتظام کریں تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں،مولانا عبد المتین رحمانی مہتمم جامعہ علوم اسلامیہ گڑھیا نےکہا کہ خوشی ہے کہ تعلیمی سلسلہ شروع ہوا،لاک ڈاؤن نے تعلیمی شعبے کو جتنا نقصان پہنچایا اس کی تلافی ناممکن ہے،مفتی عقیل انور مظاہری ناظم تعلیمات جامعۃ القاسم نے کہا کہ تعلیم و تدریس ایسا مشغلہ ہے جس کانفع مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے،طالب علم کے لئے تقوی پرہیزگاری ضروری ہے،مولاناضیاءاللہ ضیاء رحمانی ناظم کلیات عائشہ صدیقہ قدم پورا نے طلبہ سےکہاکہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی فکر اور تحریک کوزندہ رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے،آج ہرعلاقہ میں فکر عثمانی کے نمائندہ کی ضرورت ہے،اور جامعۃ القاسم کے فیض یافتہ ہی کریں گے،جامعۃ القاسم علمی میدان میں اپنی شناخت رکھتا ہے،مولانامحمد انصار الحق قاسمی چئیرمین العثمان ایجوکیشنل اکیڈمی نےکہاکہ ملت کو ایسے تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہے جو ان کی مکمل رہنمائی کرے، قاری عنایت اللہ امام و خطیب جامع مسجد چھاتاپور نے کہا کہ تعلیمی پس ماندگی سب زیادہ خطرناک ہے،ہر والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے نونہالوں کو تعلیم سے آراستہ کرے،اس موقع پر مولانا صغیر احمد مفتاحی،مولانا محمد عقیل قاسمی،مولانا محمد سلمان ندوی،مولاناصدرعالم وغیرہ نے اظہار خیال کیا،قاری شمشیر عالم جامعی نے منظوم کلام پیش کیا،صدر جلسہ قاری ظفر اقبال مدنی کے دعاء پر اختتام پذیر ہوا۔