ارطغرل غازی جیسا ڈرامہ ہندوستان میں بھی ریلیز ، مغلیہ سلطنت کے عروج و زوال کی مکمل داستان

نئی دہلی: (ملت ٹائمز) ارطغرل غازی جیسا ایک ڈرامہ ہندوستان میں بھی ریلیز کیاگیا ہے ۔ ترکی سے ریلیز ہونے والے ڈرامہ ارطغرل غازی نے پوری دنیا کے ناظرین اور پروڈکشن ہاؤس کو متاثر کیا ہے ۔ اس کا اثر اب ہندوستان میں بھی نظر آرہا ہے ۔ ویب سیریز کیلئے مشہور پلیٹ فارم ہوٹ اسٹار نے ایک ڈرامہ ریلیز کیا ہے دی ایمپائر کے نام سے ۔ اس ڈرامہ میں مغلیہ سلطنت کے عروج و زوال کو دیکھا گیا ہے ۔
ویب سیریز کیلئے مشہور پلیٹ فارم ہوٹ اسٹار نے 27 اگست کو ایک ڈرامہ ریلیز کیاہے جس کا نام دی ایمپائر ہے ۔ اس ڈرامہ میں مغلیہ سلطنت کے عروج وزوال کو دیکھا جائے گا ۔ ابھی تک ہوٹ اسٹار پر ڈرامہ کے پہلے سیشن کا آٹھ ایپی سوڈ ریلیز کیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر کا کہناہے کہ مغلیہ سلطنت کے آغاز ، عروج اور زوال کی پوری داستان اس میں دیکھائی جائے گی ۔ پہلے سیزن کے آٹھ ایپی سوڈ میں ظہیر الدین محمد بابر کے بچپن کے حالات اور ہندوستان میں حکومت کے قیام کو دیکھا گیا ہے ۔ ڈرامہ کی شروعات فرغانہ اور سمر قند سے کی گئی ہے ۔فرغانہ میں ظہیر الدین محمد بابر کے والد کی حکومت تھی ۔ 12 سال کی عمر میں بابر کے والد عمر شیخ کا انتقال ہوگیا تھاجس کے بعد بابر کو پریشانیوں ، بغاوتوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ شیبانی خان نے سمر قند اور فرغانہ دونوں بابر سے چھین لیا تھا ۔ بارہ سالوں تک بابر کو جنگل میں چھپ کر رہنا پڑا تھا ۔ قصبوں اور گاؤں کو فتح کرکے بابر نے اپنی نئی فوج تشکیل دی ، ایران کے شہنشاہ سے پندرہ ہزار فوج کی مدد ملی جس کے بعد سمر قند کا محاصرہ کرکے شیبانی خان کو شکت سے دوچار کیا اور سمر قند فتح ہوگیا لیکن اس کے باوجود بابر سمر قند کا بادشا ہ نہیں بن سکا کیوں کہ شاہ ایران نے بابر کو اپنے ماتحت رہنے کا حکم دیاتھا ۔ بعد میں بابر نے کابل کی شہزادی سے شادی کرکے وہاں کا بادشاہ بننا پسند کیا ۔ کابل سے بارہ ہزار کی فوج لیکر ہندوستان پر چڑھا ئی کی ۔ پانی پت کے میدان میں ابراہیم لودھی کی فوج سے مقابلہ ہوا ۔ ابراہیم لودھی کی فوج کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھا ۔ اور بابرکی فوج صرف بارہ ہزار تھی ۔ جدید ٹیکنالوجی ، ہمت اور حوصلہ کی بنیاد پر بابر کو جیت ملی اور ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کا آغاز ہوا اور کچھ سالوں بعد ہی بابر کا انتقال ہوا جس کے بعد ان کی وصیت کے مطابق بڑے بیٹے نصیر الدین ہمایوں کو بادشاہ منتخب کیا گیا ۔
دی ایمپائر کے پہلے سیزن کے آٹھ ایپی سوڈ میں اتناہی دکھایا گیا ہے ۔جن کے کردار کو نمایاں طور پر دیکھایا گیا ہے ان میں محمد ظہر الدین بابر ۔ ان کی بہن خانزداہ بیگم ۔ بابرکی والدہ شاہ بیگم ۔ ان کی وائف ماہ بیگم ۔ فرخ بیگم ۔ بیٹا ہمایوں۔ اور شیبانی خان ہیں ۔
ڈرامہ الیکس راتھر فارڈ کے ناول سیریز مغلیہ سلطنت پر مبنی ہے ۔ نکھل اڈوانی اس کے رائٹر ہیں اور مٹیکشا کمار نے ڈائریکٹ کیاہے ۔ کنال کپور نے بابر کا کردار ادا کیا ہے ۔ مشہور ایکٹریس شبانہ اعظمی نے بابر کی والدہ شاہ بیگم کا کردار نبھایا ہے ۔ ڈرشٹی ڈھمی نے بابرکی بہن اور سلطنت کی اہم ترین خاتون خانزدہ بیگم کا کردار نبھایا ہے ۔ ڈینو مویرا نے شیبانی خان کا رول ادا کیاہے اور آدتیہ سیل نے ہمایوں کا ۔
دی ایمپائر کی کاسٹنگ اچھی ہے ۔ جنگ کے مناظر کو اچھے انداز میں دیکھانے کی کوشش کی گئی ہے ، مسلمانوں کی حکومت ہونے کے باوجود اسلامی شعائر کو زیادہ نہیں دیکھا گیا ہے ۔ کئی جگہوں پر ہندو کلچر کو پیش کردیا گیا ہے ۔ کچھ سین کو بہت زیادہ فحش بناکر دکھایا گیا ہے ۔ کچھ چیزوں کو اتنا مختصر کیا گیا ہے اسے سمجھنا مشکل ہوگیا ہے ناظرین کیلئے ۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں