والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو اسلامی تربیت سے کرائیں آراستہ

گھوسی-مئو ناتھ بھنجن: (مظفر الاسلام) گھوسی قصبہ کے بیسواڑہ واقع جمعرات کے روز بعد نماز مغرب مسجد عمر فاروق میں مولانا مجیب الاسلام صدر جمعیت علماء گھوسی کی صدارت میں اصلاح معاشرہ کا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
مجلس کا آغاز حافظ رشاد کی تلاوت کلام پاک سے اور رسالت مآبﷺ کی شان میں نذرانہ عقیدت افضال ( اعمی) نے پیش کیا۔ ناظم جلسہ نے جمعیت کا تعارف کراتے ہوئے لوگوں کو جمعیت کا ممبر بننے کی ترغیب دی اور والدین کو اس بات پر متنبہ کیا کہ وہ اپنے اولاد کو اسلامی تربیت سے آشانہ کروائیں۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی مکی سفیان نے لوگوں کو اس بات کا احساس دلایا ہم مسلمانوں کی کامیابی شریعت پر عمل کرنے میں منحصر ہے،باور پھر مولانا عبد المنان نے معاشرہ میں پھیلی ہوئی برائیوں کو اجاگر کیا اور اسکے سدباب کیلئے راہنما ہدایت دی۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں