ممبئی: این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا اس طرح استعمال پہلے کبھی نہیں کیا گیا، جس طرح سے اس کا استعمال ان دنوں کیا جا رہا ہے۔ یہ واضح ہے کہ حکومت اس ایجنسی کا استعمال اپوزیشن لیڈران پر دباؤ بنانے کے لیے کر رہی ہے۔ ای ڈی کی چھاپہ ماری صرف مہاراشٹر میں ہی نہیں بلکہ مدھیہ پردیش، راجستھان، پنجاب اور کچھ جنوبی ریاستوں میں بھی ہو رہی ہے۔