امریکی صدر نائن الیون سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا دیا حکم

امریکی صدر  جوبائیڈن نے 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
واشنگٹن: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے 6 ماہ میں جاری کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان  میں صدر بائیڈن نے تاکید کی کہ محکمہ انصاف اور  دیگر ایجنسیاں دستاویزات جاری کرنےکے جائزے کی نگرانی کریں۔
صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا ہمیں 2 ہزار 977 بےگناہ لوگوں کے خاندانوں کے درد کو نہیں بھولنا چاہیے، یہ لوگ امریکا کی تاریخ کے بدترین دہشتگرد حملے میں مارے گئے ہیں ۔
صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران کیے گئے اپنے وعدے کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوتے ہیں تو اٹارنی جنرل کو نائن الیون سے متعلق تمام دستاویزات پبلک کرنے کا حکم دیں گے۔
ایگزیکٹو آرڈر محکمہ انصاف اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ ایف بی آئی کی 11 ستمبر کی تحقیقات سے متعلق دستاویزات کے ڈیکلیسیفیشن ریویو کی نگرانی کریں۔ بائیڈن نے کہا کہ اس حکم میں امریکی اٹارنی جنرل سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اگلے چھ ماہ کے دوران غیر قانونی دستاویزات کو عوامی طور پر جاری کرے۔
یاد رہے کہ نائن الیون کے سیکڑوں متاثرین کے اہل خانہ نے گزشتہ ماہ ایک خط میں  بائیڈن کوکہا  تھا کہ اس سال حملوں کی 20 سال مکمل ہونے کی تقریب میں  انہیں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔  جب تک کہ وہ  حملے سے متعلق حکومتی شواہد کو سامنے نہیں لاتے۔