شکست کے خوف سے بی جے پی ضمنی انتخابات سے بھاگ رہی ہے: کانگریس

دیپک شرما نے یہاں جاری بیان میں دعوی کیا کہ وزیراعلی کی کرسی خطرے میں ہے اس لئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا داؤ چلا ہے۔

ہمیر پور: ہماچل پردیش کانگریس کے ترجمان دیپک شرما نے آج الزام لگایا ہے کہ ریاست میں منڈی لوک سبھا سیٹ سمیت اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے بی جے پی بھاگ رہی ہے۔ دیپک شرما نے یہاں جاری بیان میں دعوی کیا کہ وزیراعلی کی کرسی خطرے میں ہے اس لئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا داؤ چلا ہے۔
دیپک شرما نے دعوی کیا کہ حکومت جانتی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ’عوام مخالف‘ پالیسیوں کی وجہ سے لوگ پارٹی اور حکومت سے ناراض ہیں، اس لئے ضمنی انتخابات کے نتائج ان کے خلاف جائیں گے۔ دیپک شرما نے دعوی کیا ہے کہ یہ راحت وقتی ہے کیونکہ جب بھی الیکشن ہوں گے، اس وقت بی جے پی کو شکست ہوگی۔