مغربی بنگال: ممتا بنرجی ضمنی انتخابات کے لئے بھوانی پور حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کی

مغربی بنگال کی بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ریاست کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی امیدوار ممتا بنرجی نے آج کاغذات نامزدگی داخل کر دیئے ۔ بی جے پی نے اس سیٹ پر ان کے خلاف پرینکا ٹبریوال کو میدان میں اتارا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 2011 اور 2016 کے اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ترنمول کانگریس نے بھوانی پور سے بنرجی، جنگی پور ذاکر حسین اور شمشیر گنج سے امیر الاسلام کو امیدوار بنایا ہے۔