دہلی ہائی کورٹ نے گوگل، یوٹیوب، مرکزی حکومت اور دہلی پولیس سائبر سیل کو خاتون کی قابل اعتراض تصاویر ہٹانے کا دیا حکم

نئی دہلی: (ملت ٹائمز) دہلی ہائی کورٹ نے ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے گوگل ، یوٹیوب اور دہلی پولیس سے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ سے شادی شدہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز والی سائٹس اور لنکس کو ہٹانے کے لیے اقدامات کرے۔ اس معاملے میں 16 ستمبر کو سماعت کی اگلی تاریخ کے طور پر طے کرتے ہوئے جسٹس سبرامنیم پرساد نے گوگل، یوٹیوب، مرکز اور دہلی پولیس کے سائبر سیل کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹانے کی درخواست پر جواب دیں ۔ مرکز نے یہ ہدایت خاتون کی درخواست پر دی ہے جس میں اس نے اس فحش ویب سائٹس پرروک لگانے کی اس نے گوگل کو ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔
مرکزی حکومت کے وکیل انوراگ اہلووالیا نے عدالت کو یقین دلایا کہ یونین آف انڈیا انٹرنیٹ سے سائٹوں اور لنکس کو ہٹانے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی جس میں خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز ہیں اور حلف نامہ داخل کرنے کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔
انٹرنیٹ سے روابط اور سائٹس کو ہٹانے کے عمل میں تیزی لانے کے لیے عدالت نے سائبر سیل کے ذریعے دہلی پولیس کو بطور فریق مدعو کیا۔