سماعت کے دوران مرکز کی جانب سے واضح کر دیا گیا کہ حکومت اس معاملہ میں کوئی حلف نامہ داخل نہیں کر رہی، بلکہ جانچ کے لئے ایک پینل تشکیل دے رہی ہے کیونکہ ایسے معاملوں میں حلف نامہ داخل نہیں کیا جا سکتا۔
پیگاسس معاملہ میں سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے اس تعلق سے حلف نامہ داخل کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ان کے اس جواب پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سخت ناراض ہو گئے۔ اس جواب کو سننے کے بعد چیف جسٹس رامنا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس سے پہلے حلف نامہ داخل کرنے کے لئے دو مرتبہ وقت مانگا اور اب حلف نامہ داخل کرنے سے ہی انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت جاننا چاہتی ہے کہ آخر حکومت اس معاملہ پر کر کیا رہی ہے۔
واضح رہے آج جب سپری کورٹ میں سنوائی شروع ہوئی تو مرکزی حکومت کی جانب سے واضح کر دیا گیا کہ حکومت اس معاملہ میں کوئی حلف نامہ داخل نہیں کر رہی بلکہ اس معاملہ میں جانچ کے لئے ایک پینل تشکیل دے رہی ہے، کیونکہ ایسے معاملوں میں حلف نامہ داخل نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت کے اس جواب پر چیف جسٹس رامنا نے کہا کہ عدالت جاننا چاہتی ہے کہ حکومت اس معاملہ میں کیا کر رہی ہے۔






