مہاراشٹر میں کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کے لیڈروں اور وزراء کے خالف الگ الگ شکایت درج کرانے والے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیّا کو ممبئی واقع شیوڑی کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے پھٹکار لگائی ہے۔ کریٹ سومیا نے یکم اپریل 2021 کے دن رہائش تعمیر محکمہ کے افسر پروین کلمے کو رہائش تعمیر محکمہ کا سچن واجے بتایا تھا۔ اس تبصرہ کے خلاف پروین کلمے نے ہتک عزتی کا دعویٰ کرتے ہوئے عرضی داخل کی ہے۔ پروین کلمے کی جانب سے داخل عرضی پر عدالت نے سماعت شروع کر دی ہے اور اب کریٹ سومیا کو بھی عدالت میں حاضری دینی ہوگی۔