جو بائیڈن نے جن پنگ کی دوطرفہ میٹنگ کو ٹھکرانے سے متعلق میڈیا رپورٹ کو غلط بتایا

اس سے قبل اخبار ‘فائنانشیل ٹائمز’ نے ٹیلی فون کال پر کئی لوگوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ جو بائیڈن اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی کوشش میں ناکام رہے ہیں۔
ماسکو – واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ذریعہ دو طرفہ میٹنگ کو ٹھکرائے جانے سے متعلق آرہی رپورٹ کو غلط بتایا۔ جو بائیڈن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میڈیا میں یہ خبر آر ہی ہیں کہ شی جن پنگ نے گزشتہ ہفتے فون پر گفتگو کے دوران ان کی (جو بائیڈن کی) دو طرفہ ملاقات کی تجویز کو مسترد کر دیا، جو کہ سراسر غلط ہے۔
اس سے قبل اخبار ‘فائنانشیل ٹائمز’ نے ٹیلی فون کال پر کئی لوگوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ جو بائیڈن اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی کوشش میں ناکام رہے ہیں۔ اخبار نے خبر دی ہے کہ جو بائیڈن نے شی جن پنگ کو دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش کی تھی، لیکن چینی صدر نے ان کی پیشکش کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دیا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ اجلاس منعقد کرنے کے بجائے چین کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرے۔
نامہ نگاروں کے ذریعہ یہ پوچھے جانے پر کہ شی جنگ پنگ نے ان سے ملنے سے انکار کردیا، اس سے کیا وہ مایوس ہیں، جو بائیڈن نے کہا یہ حقیقت نہیں ہے‘‘۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں