ہندوستان کے پہلے شہید صحافی مولوی محمد باقر کی حیات و خدمات پر پریس کلب آف انڈیا کی جناب کانفرنس کا انعقاد

نئی دہلی: (ملت ٹائمز) ہندوستان کی پہلے شہید صحافی مولوی محمد باقر کی 164 ویں برسی پر بھارت میں صحافیوں کی سب سے قدیم تنظیم پریس کلب آف انڈیا کی جانب سے 16ستمبر بروز جمعرات کو شام ساڑھے تین بجے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جارہے ۔ ملت ٹائمز کو یہ جانکاری پریس کلب آف انڈیا کی منیجنگ کمیٹی کے رکن جناب اے یو آصف نے دی ۔ انہوں نے بتایاکہ مولوی محمد باقر دہلی اردو اخبارت کے ایڈیٹر تھے اور جنگ آزادی کے دوران اپنے قلم اور صحافت سے نمایاں کردار ادا کررہے تھے جسے انگریزی حکومت برداشت نہیں کرسکی اور 16ستمبر 1857 کو بغیر ٹرائل کے انہیں موت کی سزا سنادی گئی۔ ان کی صحافتی خدمات اور ملک کے تئیں قربانی کو سامنے رکھتے ہوئے پریس کلب آف انڈیا کی منتظمہ نے 164 ویں برسی پر کانفرنس کا انعقاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس موقع پر صحافیوں کے ایک میڈیا گروپ کی جانب سے دو نوجوان صحافیوں کو مولوی محمد باقر شہید کے نام سے منسوب ایوارڈ بھی دیا جائے گا جن کے نام کا اعلان پروگرام کے دوران ہی کیا جائے گا اور معروف صحافی معصوم مردآبادی کی کتاب کے ہندی ایڈیشن کا اجراء بھی عمل میں آئے گا جو مولوی محمد باقرکی حیات و خدمات پر ہے ۔
پریس کلب آف انڈیا کی منتظمہ کمیٹی رکن اور سینئر صحافی اے یو آصف نے مزیدبتاکہ اس پروگرام میں مولوی محمد باقر کے خاندان کی اہم چشم و چراغ پروفیسر عذرا موسوی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو ان کے نسل کی پانچویں پشت ہیں اورمعمر پڑپوتی پروفیسر بلقیس موسوی کی دختر ہیں، محترمہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ایڈوانس سینٹر برائے وومین اسٹڈیز میں پروفیسر ہیں۔ اس کے علاوہ بی بی سی کے مشہور صحافی ستیش جیکب ، جناب ایس کے پانڈے ، جنرل سکریٹری ڈی یو جے ، سینئر صحافی اور اینکر ار ملیش ارمل ، سینئر صحافی جے شنکر گپتا ممبر پریس کونسل آف انڈیا ، جناب میم افضل صدر آل انڈیا اردو ایڈیٹرس کانفرنس ، اروند کمار سنگھ صدر رائٹرس اینڈ جرنلسٹ ایسوسی ایشن دہلی ، قربان علی سینئر جرنلسٹ بی بی سی ،جناب اسماعیل ظفر خان گروپ ایڈیٹر روزنامہ راشٹریہ سہارا اردو ، جناب ایم ودود ساجد ایڈیٹر نارتھ انقلاب ، جناب اعجاز اسلم چیف ایڈیٹر ریڈینس ویکلی اور معصوم مراد آبادی ایڈیٹر خبردار جدید سمیت متعدد اہم لوگ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔