شیو سینا کسی کی پشت میں خنجر پیوست نہیں کرتی: سنجے راؤت

ممبئی : بی جے پی کے ساتھ ممکنہ اتحاد کے سوال پر شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا، ’’مہاراشٹر حکومت نے 5 سال تک اقتدار میں رہنے کا عہد کیا ہے۔ شیو سینا اپنے وعدوں پر کام کرتی ہے۔ اگر کسی کو وزیر اعلیٰ سے متعلق ریمارکس پر حسد محسوس ہو رہی ہے تو اسے 3 سال تک برقرار رہنے دیں۔ شیوسینا کسی کی پشت میں خنجر پیوست نہیں کرتی۔‘‘