منرو کی سنچری سے نیوزی لینڈ نے میچ اور سیریز جیتی،2-0 کی ناقابل شکست برتری

بنگلہ دیش پرون ڈے کے بعدٹی20میں کلین سوئپ کا خطرہ
ماؤنٹ موگان(ملت ٹائمز؍آئی این ایس انڈیا)
کولن منرو کے 54گیند وں میں 101رنز کی مدد سے نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20میچ میں بنگلہ دیش کو 47رنز سے شکست دی۔اس جیت سے نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 2.0کی ناقابل شکست سبقت بنا لی ہے۔اس سے پہلے اس نے ون ڈے سیریز 3.0سے جیتی تھی۔منرو نے اپنی اننگز میں سات چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے جس کی بدولت نیوزی لینڈ نے سات وکٹ پر 195رن کا اسکور بنایا۔جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 19ویں اوور میں 148رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ایک وقت بنگلہ دیش کے تین وکٹ 36رن پر گر گئے تھے لیکن شبیر رحمان اور سومیا سرکار نے 40گیند میں 68رن کی اننگز کھیلی۔انہوں نے کولن ڈی گراڈہوم کے اوور میں 21رنز بنائے لیکن اس کے بعد سات وکٹ 44رن کے اندر اندر گر گئے۔ٹرینٹ بولٹ نے سومیا کو 39کے اسکور پر آؤٹ کیا جبکہ شبیر کو ایش سوڈھی نے 48کے اسکور پر پویلین بھیجا۔نیوزی لینڈ کے لیے ٹام بروس اور منرو نے پانچویں وکٹ کے لیے 67گیندوں میں 123رن جوڑے۔بروس 59رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

SHARE