نئی دہلی: (پریس ریلیز) سچر کمیٹی رپورٹ آنے کے بعد ہندوستانی مسلمانوں میں جوتعلیمی بیداری آئی ہے اس کے اثرات اب زمیں پر نظر آنے لگے ہیں ۔ وژن 2026 کا ‘سینٹر فارٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائڈینس’ (CTAG) اس کی ایک نمایاں مثال ہے۔ دہلی کے جامعہ نگر میں واقع یہ سینٹرسیکڑوں اساتذہ ، طلبا اور ان کے والدین کی آن لائن اورآف لائن دونوں طریقے سے رہمنائی کر رہا ہے ۔
سینٹر کے انچارج فیضی رحمٰن نے بتایا کہ دراصل معاشرے میں کریر کے مواقع کے تئیں بہت ناقص بیداری پائی جاتی ہے ، صرف میڈیکل اور انجینئرنگ کو ہی بہتر کریر تصور کیا جاتا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے جس مٰن اپنی دلچسپی کے مطابق کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
سیںٹر کے انچارج فیضی رحمٰن نے بتایا کہ ہماری خدمات طلبا ان کے سرپرستوں اور اسا تذہ کے لیے ہیں ، طلبا کی ذہنی صلاحیت اور دلچسپیوں کو جاننے کے لیے سا ئیکو میٹرک اسسمینٹ ٹیسٹ لیا جاتا ہے ، طلبا کی انفرادی واجتماعی کونسلنگ کی جاتی ہے ، کریر و اسکالرشپ بیداری ورک شاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ روزگار کے حصول کے لیے راہنمائی بھی کی جاتی ہے ۔
فیضی رحمٰن نے مزید بتایا کہ یہ سینٹر گزشتہ برس اکتوبر میں قائم کیا کیا گیا تھا ابتک 3 ہزار سے زائد طلبا استفادہ کرچکے ہیں جس میں پانچ سوایسے طلبا ہیں جنھوں نے سینٹر پہونچے۔ پورے ہندوستان کے لیے ایک سینٹر کافی نہیں ہے اس لیے ہم کریر گائیڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت دور درازعلاقوں ممیں ایسے کریر دوست تیار کر رہے ہیں جو طلبا کو اپنے مقام پرہی راہنمائی کر سکیں ، 6 ماہ کی ٹریننگ لینے کے بعد اس میدان میں خدمت انجام دے سکتے ہیں ۔






