دہلی کے روہنی کورٹ میں جمعہ کو اس وقت گینگ وار دیکھنے کو ملا جب ایک کیس کی سماعت چل رہی تھی۔ خبروں کے مطابق مشہور بدمعاش جتیندر گوگی کو اس کے مخالف گروپ کے بدمعاشوں نے گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ گینگ وار میں تین لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ مہلوکین میں دو حملہ آور کے ہلاک ہونے کی خبر مل رہی ہے۔ دراصل موقع پر پولیس کی جوابی کارروائی میں دو شوٹر کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ٹلّو گینگ نے جتیندر گوگی کا قتل کیا ہے۔ علاوہ ازیں بدمعاش راہل اور ایک دیگر بدمعاش کو اسپیشل سیل نے مار گرایا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ راہل کی گرفتاری پر 50 ہزار روپے کا انعام تھا۔
#UPDATE | The assailants opened fire at gangster Jitender Mann 'Gogi' when he was brought to Delhi's Rohini court by police for a hearing. In retaliation, two attackers were killed. Gogi has been shifted to a hospital: DCP, Rohini
(Visuals from the court) pic.twitter.com/vRUuSfmSwy
— ANI (@ANI) September 24, 2021






