مشہور جرنلسٹ اور سماجی کارکن نزہت جہاں نے چناوی میدان میں قدم رکھا، پنچایت انتخابات میں ضلع پریشد کی امیدوار

34

سیتامڑھی: (معراج عالم) بہار کے سیتامڑھی ضلع سے تعلق رکھنے والی جرنلسٹ اور سماجی کارکن نزہت جہاں بہار میں پنچایت چناؤ لڑڑہی ہیں اور ضلع پریشدکی امیدوار ہیں ، نزہت جہاں بہار میں سیتامڑھی ضلع سے تعلق رکھتی ہیں ، خواتین اور گھریلو مسائل پر ان کے کالم روزنامہ انقلاب اور ملت ٹائمز میں لگاتار شائع ہوتے رہے ہیں ، ملت ٹائمز میں کچھ دنوں تک انہوں سب ایڈیٹر کے طور پر کا م بھی کیا ہے ، اب وہ پنچایت چناؤ میں ضلع پریشد کی امیدوار ہیں اور بڑے پیمانے پر نوجوانوں ،خواتین اور سماج کے سبھی طبقہ کا انہیں ساتھ مل رہاہے ۔
بہار میں پنچایت چناؤ میں 50 فیصد سیٹیں خواتین کیلئے ریضرب ہیں لیکن زیادہ تر سیٹوں پر خواتین برائے نام امیدوار ہوتی ہیں ، سبھی فیصلہ اور تمام کام کاج ان کے شوہر ہی کرتے ہیں ، جیتنے کے بعد بھی شوہروں کے ذمہ ہی پورا کام ہوتاہے ، اصل منتخب مکھیا یا دوسرے عہدہ پر جیتی ہوئی خاتون کو کچھ علم بھی نہیں رہتاہے تاہم نزہت جہاں تعلیم یافتہ ہیں ، صحافت سے تعلق ہے اور نیشنل سطح پر کام کرنے کا تجربہ ، چناوی مہم میں وہ خود عوام سے مل رہی ہیں ،لوگوں کے گھر جارہی ہیں ، میڈیا سے بات چیت کررہی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا رجحان نزہت کی طرف ہے اور عوام کو لگ رہاہے ہم جسے اپنا لیڈر منتخب کرنے جارہے ہیں ان میں صلاحیت ، لیاقت ، تجربہ ، حوصلہ اور ہمت ہے اور علاقہ کی ترقی کیلئے قدم اٹھائیں گی ۔نزہت جہاں کے شوہر محمد مظفر عالم عرف راجہ ہیں ، وہ خود بھی سماجی کارکن اور صحافی ہیں ۔
نزہت جہاں سیتامڑھی ضلع کے نانپور بلاک میں 36 نمبر وارڈ سے ضلع پریشد کی امیدوار ہیں اور ان کا چناوی نشان مکئی چھاپ ہے ، 29ستمبر کو اس علاقے میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور 3اکتوبر کو وہاں ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ کہاجارہاہے کہ نزہت جہاں اپنے حریفوں کو سخت ٹکردے رہی ہیں اور پہلی مرتبہ ہی انہو ں نے عوام کے دلوں میں جگہ بنالی ہیں ۔