وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ کی نئی عمارت کا افتتاح افتتاحی تقریب میں سرکردہ شخصیات کی شرکت، حاضرین نے اسکول کے نظم و نسق کی ستائش کی

68

سہرسہ: مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے ہمدردانہ قوم کی ایک مختصر سی جماعت نے اپنا یہ مشن بنایا ہے کہ خواب غفلت میں ڈوبی اپنی قوم کو بیدار کرنا ہے اور تعلیمی میدان ہو یا سیاسی اور صحافتی میدان ہر ایک کا شہسوار انہیں بنانا ہے، تاکہ ہر جگہ ہماری قوم کا سر اونچا رہے اور ہم کسی بھی جگہ کسی بھی موقع پر کسی سے مرعوب نہ ہوں۔ اسی قابل تقلید و لائق ستائش جماعت کے ایک فرد شاہنواز بدر قاسمی ہیں جن کا نصب العین قوم کو بیدار کرکے انہیں ہر میدان کا سپہ سالار بنانا ہے، اسی مقصد کے پیش نظر انہوں نے آج سے تین سال قبل دینی و عصری تعلیم کا حسین سنگم حضرت مولانا اسرار الحق قاسمی رحمتہ اللہ علیہ کے مشورہ سے وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ کا قیام عمل میں لایا تھا، اور اب اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے سمری بختیار پور سب ڈویژن کے چکمکہ گاؤں میں انہوں نے اس اسکول کی نئی عمارت قائم کی ہے، آج اس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا، علاقے کی مشہور روحانی شخصیت پروفیسر سید قسیم اشرف کی صدارت اور اور وژن انٹرنیشنل اسکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہنواز بدر قاسمی کی نظامت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ اصلاح البنات بوہروا کے بانی مولانا مجیب رحمانی نے کہا کہ مجھے اس بات سے بیحد خوشی ہو رہی ہے کہ مولانا شاہنواز بدر قاسمی نے ایک ایسے ادارے کا قیام عمل میں لایا ہے جس میں دینی اور عصری دونوں تعلیم کا نظم ہے، اس طرح کے ادارے بہت کم جگہ نظر آتے ہیں، مجھے امید ہے کہ یہ ادارہ پورے بہار کے لیے ایک مثالی ادارہ ثابت ہوگا ، وہیں مفتی انصارقاسمی صدر مدرس جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول نے کہاکہ میرے ساتھی شاہنواز بدر قوم کے فکر مند حضرات میں سے ایک ہیں، ان کی نگرانی میں یہ ادارہ معیاری تعلیم کے لیے ایک مرکزی ادارہ ثابت ہوگا۔ ان کے علاوہ تقریب کو حافظ ممتاز رحمانی صدر تنظیم ائمہ مساجد سہرسہ، راجد کے قومی سکریٹری اجے سنگھ، راجد لیڈر میر رضوان، راجد لیڈر عظمت علی پپرا لطیف، ریسرچ اسکالر عامریزدانی ہریوا، رنویر کمار سنگھ ، مولانا افسر امام قاسمی، صحافی جعفر امام قاسمی ، جاوید شیخ ڈائیرکٹر انڈین اسلامک اسکول سہرسہ، ریسرچ اسکالر لطف الرحمن صمدانی علیگ نے خطاب کیا۔ شرکاء میں صابر حسین صدر مدرسہ محمودیہ مبارکپور، حافظ کوثر امام ڈائیرکٹر مخدوم ابوالقاسم میموریل اسکول، ساجد اقبال، راجا بابو روسڑا، رہبر اسلام، ماسٹر منہاج عالم، شفیق وارث، ماسٹر عبد الحنان، مولانا فیاض، مولانا رضوان، ڈاکٹر سنجر عالم، رفیع عالم، ماسٹرنظیر خان، ظل الرحمن قاسمی، سالک امام، معین الدین، محمد مجیب الرحمن ستر کٹیا، مشکور عالم، حافظ زید، سہیل احمد، فردوس عالم، ماسٹر مختار عالم، مولانا نظام الدین اشاعتی، ذاکر حسین وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں، اسکول کے دو استاذ عفان سر اور قاری شمیم نعمانی کو بہتر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازا گیا، آخر میں ڈائریکٹر نعیم صدیقی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں