انصاف مانگنے والوں پر ایف آئی آر جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے برابر ہے: کلیم الحفیظ 

رابعہ سیفی معاملے پر ذاکر نگر بٹلہ ہاوس میں کینڈل مارچ نکالنے پر صدر مجلس کلیم الحفیظ پر ایف آئی آر 

ئی دہلی: (پریس ریلیز) ملک پر جب سے فرقہ پرستوں اور فاشزم کے علم برداروں کی حکومت آئی ہے ظالم کے بجائے مظلوم ہی پابند سلاسل کےجارہے ہیں ۔انصاف مانگنے والوں پر ایف آئی آر جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے برابر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کل ہند مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے پریس کو جاری ایک بیان میں کیا ۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ مجلس کی جانب سے مظلوم رابعہ سیفی کے لیے پوری دہلی میں کینڈل مارچ نکالے گئے لیکن ذاکر نگر کے مارچ کو پولس نے زبردستی روکنے کی کوشش کی جبکہ مارچ پوری طرح پر امن تھا ۔اسی دن کانگریس کا جلوس بھی تھا جس کو پولس نے کچھ نہیں کہا اور مجلس کے جلوس کو نکلنے ہی نہیں دیا اور بار بار روکا ۔ اس کے باوجود مجلس کے کارکنان پوری طرح پر امن رہے ۔اب بیس دن بعد پولس نے صدر مجلس اور ایک کارکن کے خلاف ایف آر درج کی اور بغیر اجازت جلوس نکالنے کا الزام لگایا ۔حالانکہ پولس کو پہلے ہی مطلع کردیا گیا تھا۔صدر مجلس نے کہا کہ مجلس کی وجہ سے دہلی کی حکومت کی زمین کھسک رہی ہے اسے معلوم ہے کہ مسلمانوں اور کمزوروں کو مجلس کا سہارا مل گیا ہے اس لیے بوکھلاہٹ میں وہ مجلس کے خلاف کارروائی کرارہی ہے۔

ابھی چند روز پہلے مرکزی حکومت نے مجلس کے قومی صدر اور ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کے گھر پر چند غنڈے بھیج کر توڑ ہھوڑ کرائی گئی تھی ۔ دہلی اور مرکزی حکومت مجلس کے کارکنان کو خوف زدہ کرنا چاہتی ہیں لیکن انھیں معلوم نہیں کہ جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتا۔کلیم الحفیظ نے کہا کہ حکمران مظلوم کے بجائے ظالم کا ساتھ دے رہے ہیں یہ ملک کے لیے نیک شگون نہیں ہے ۔ کیجریوال کی حقیقت لوگ جان چکے ہیں وہ پوری طرح سنگھ کے ایک وفادار ملازم کی طرح کام کررہے ہیں ۔مجلس کے کارکنان ہر مظلوم کا ساتھ دیں گے اور ایف آئی آر یا گرفتاری کے خوف سے انصاف کا مطالبہ نہیں چھوڑیں گے ۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں