شاہراہیں اتنے دنوں تک مسدود کیسے رہ سکتی ہیں؟ کسان تحریک پر سپریم کورٹ کا حکومت سے سوال

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کسان تحریک کے دوران بند کی گئی شاہراہیں کو کھلوانے کے تعلق سے ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کا حل عدالت، احتجاج یا پھر پارلیمانی مباحثوں کے ذریعے ہو سکتی ہے لیکن اتنے دنوں تک سڑکیں مسدود رہنے کا کیا جواز ہے؟ عدالت نے عظمیٰ نے کہ سڑکوں کے بعد ہونے سے پیدا ہونے والا مسئلہ مستقل نہیں ہو سکتا اور اس کو حل کیا جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی اس درخواست کو منظور کر لیا جس میں اس معاملہ میں کچھ کسان تنظیموں کو فریق بنائے جانے کی گزارش کی گئی تھی۔ اس معاملہ پر اگلی سماعت آئندہ پیر کے روز کی جائے گی۔