پٹرول-ڈیزل کے داموں میں پھر زبردست اضافہ، قیمتیں ریکارڈ بلندی پر پہنچیں

اکتوبر مہینہ کی شروعات پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ کے ساتھ ہوئی ہے، راجدھانی دہلی میں آج ڈیزل 39 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جبکپہ پٹرول کے داموں میں 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے
نئی دہلی: ملک میں جمعہ یکم اکتوبر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ کیا گیا ہے۔ مہینے کا آغاز ہی ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے ساتھ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
قومی راجدھانی دہلی میں آج ڈیزل 39 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ جبکہ پٹرول کے داموں میں 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ڈیزل کے دام 89.87 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 90.17 روپے فی لیٹر ہو گئے۔ وہیں، پٹرول کے دام 101.64 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 101.89 روپے فی لیٹر ہو گئے ہے۔ ممبئی میں بھی پٹرول کے دام 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 32 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام:
دہلی: پٹرول 101.89 فی لیٹر، ڈیزل 90.17 روپے فی لیٹر
ممبئی: پٹرول 107.95 روپے فی لیٹر، ڈیزل 97.84 روپے فی لیٹر
کولکاتا: پٹرول 102.47 فی لیٹر، ڈیزل 93.27 روپے فی لیٹر
چنئی: پٹرول 99.58 روپے فی لیٹر، ڈیزل 94.74 روپے فی لیٹر
بنگلورو: پٹرول 105.44 فی لیٹر، ڈیزل 95.70 روپے فی لیٹر
بھوپال: پٹرول 110.37 فی لیٹر، ڈیزل 99.09 روپے فی لیٹر
لکھنؤ: پٹرول 98.99 روپے فی لیٹر، ڈیزل 90.69 روپے فی لیٹر
پٹنہ: پٹرول 104.64 روپے فی لیٹر، ڈیزل 96.40 روپے فی لیٹر
چنڈی گڑھ: پٹرول 98.08 فی لیٹر، ڈیزل 89.90 روپے فی لیٹر
(بشکریہ قومی آواز)