نئی دہلی، ملت ٹائمز (شاہنواز ناظمی)
ہندوستان اور دنیا کی تاریخ میں 8 جنوری کے اہم واقعات اس طرح ہیں: ۔
۔ 1026۔ سلطان محمود غزنوی نے سومناتھ مندر کو لوٹ کر اسے تباہ کر دیا۔
۔1790 ۔ امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن نے پہلی بار عوام سے خطاب کیا۔
۔ 1800 ۔ آسٹریا نے فرانس کو دوسری بار شکست دی۔
۔ 1884۔ بنگال کے قوم پرست رہنما اور براہمن معاشرے کے ترجمان کیشو چندر سین کا کلکتہ میں انتقال۔
۔1909 ۔ مشہور ہندستانی مصنفہ آشاپورن دیوی کی پیدائش۔
۔ 1929 ۔ ہالینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیلی فون رابطہ قائم ہوا۔
۔ 1941۔ ہندستان سیواشرم سنگھ کے مالک پرواندا مہاراج کا انتقال۔
۔ 1952 ۔ اردن میں آئین کا نفاذ۔
۔ 1995 ۔ سماج وادی مفکر،مجاہد آزادی اور رام منوہر لوہیا اور جے پرکاش نارائن کے قریبی ساتھی مدھو لیم کا انتقال۔
۔1984۔ پہلی ہندستانی خاتون پائلٹ سشما مکھوپادھیائے کا انتقال۔
۔ 1984۔ شمالی کوریا کے تیسرے سپریم لیڈر کم جونگ ان کی پیدائش۔
۔1987۔کرکٹر پی جی جوشی کا انتقال۔
۔2009۔ کوسٹا ریکا کے شمالی علاقے میں 6.1 شدت کے زلزلہ میں 15 افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ۔