پرینکا گاندھی ہی یوپی کانگریس کا چہرہ: سلمان خورشید

سلمان خورشید نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا ریاست میں کانگریس کا چہرہ ہیں اور وہی اسمبلی انتخابات مین اترپردیش کانگریس کی قیادت کریں گے۔
لکھنؤ: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مینو فیسٹو کمیٹی کے سربراہ سلمان خورشید نے اتوار کو کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اسمبلی انتخاب میں اترپردیش کانگریس کی قیادت کریں گی۔ سلمان خورشید نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا ریاست میں کانگریس کا چہرہ ہیں اور وہی اسمبلی انتخابات مین اترپردیش کانگریس کی قیادت کریں گے۔
سلمان خورشید نے کہا کہ پرینکا گاندھی واڈرا کی ہدایت پر پوری ریاست میں پارٹی کی مقبولیت کا تاثر لیا گیا ہے۔ اور ان کے قیادت میں کانگریس کا منشور تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنا منشور پوری ریاست میں دورہ کرنے کے بعد عوام الناس کے مسائل کا تاثر کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔ منشور میں کسان، نوجوان اور خواتین سمیت سماج کے ہر طبقے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ حقیقت میں یہ انتخابی منشور عوام کی من کی بات پر تیار کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سلمان خورشید نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں برہمنوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پارٹی کے پاس پرمود تیواری اور راجیش مشرا جیسے متعدد بڑے برہمن چہرے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پوری ریاست کا برہمن سماج کانگریس پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پریس کانفرنس میں پی ایل پنیا اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ نسیم الدین صدیقی بھی موجود رہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com