مرنے والے کسانوں کے اہلِ خانہ سے ملنے گئیں پرینکا گاندھی گرفتار

تازہ خبروں کے مطابق اور کانگریس اتر پردیش کے ٹویٹر ہینڈل کے ٹویٹ کے ذریعہ یہ اطلاع ملی ہے کہ کانگریس کی جنرل سیکریٹری کو گرفتار کر کے سیتاپور پولیس لائن لے جا یا جا رہا ہے۔ اس ٹویٹ میں لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سبھی لوگ سیتا پور پولیس لائن پہنچیں۔

واضح رہے پرینکا گاندھی اتوار کو آدھی رات کے وقت لکھیم کھیری روانہ ہوئی تھیں اور انہوں نے الزام لگایا ہے کہ راستے میں جگہ جگہ پولیس انہیں روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اتر پردیش کانگریس مستقل اس کے تعلق سے خبریں ٹویٹ کر رہی ہے۔
واضح رہے سرکاری افسران کے مطابق کل کے واقعہ میں چار کسان سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ پرینکا گااندھی اور کانگریس کے رہنما دیپیندر ہڈا اتوار کی رات کو لکھنؤ پہنچ گئے تھے ۔ رات کو پتہ لگا کہ پرینکا گاندھی لکھیم پور کھیری کے لئے روانہ ہو گئی ہیں ۔
کل پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا تھا کہ ”بی جے پی ملک کے کسانوں سے کتنی نفرت کرتی ہیں؟انہیں جینے کا حق نہیں ہے کیا؟ اگر وہ آواز اٹھائیں گے تو انہیں گولی مار دوگے، گاڑی چڑھا کر روند دوگے؟ بہت ہو چکا ۔ یہ کسان ملک ہیں ، بی جے پی کے ظالم نظریات کی جاگیر نہیں ہیں ، کسان ستیہ گرہ مضبوط ہوگا اور کسان کی آواز اور بلند ہوگی۔”

واضح رہے مرکزی مملکت برائے داخلہ امور اجے مشرا ٹینی کے گاؤں میں سالانہ کشتی کے مقابلہ ہوا تھا ، اس تقریب میں اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ بھی پہنچے تھے اور کسان نائب وزیر اعلی کے خلاف احتجاج کرنے پہنچے تھے ۔الزام ہے کہ اس موقع پر مبینہ طور پر اجے مشرا کے حامیوں کی گاڑی سے کسانوں کی ٹکر ہو گئی اور اس واقعہ کے بعد بوال ہو گیا اور پھر کئی کسانوں کے مرنے کی خبر سامنے آئی۔ مرکزی مملکت برائے داخلہ امور اجے مشرا ٹینی کے بیٹے ابھے مشرا مونو پر کسانوں کو گاڑی سے کچلنے کے الزام لگ رہے ہیں اور کچھ کسان تنظیموں نے فائرنگ کا الزام بھی لگایا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com