مفتی محمد راشد اعظمی بنائے گئے دارالعلوم دیوبند کے نئے نائب مہتمم، کارگذار مہتمم کا فیصلہ فی الحال ملتوی

دیوبند: (سمیر چودھری) عظیم علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ نے نہایت اہم فیصلہ کرتے ہوئے ادارے کے موقر و ممتاز استاذ حدیث اور مبلغ مفتی راشد اعظمی کو دارالعلوم دیوبند کا نائب مہتمم منتخب کیا ہے۔ مفتی راشد کے انتخاب کی خبر سے علمی حلقوں میں خوشی کا ماحول ہیں۔ مفتی راشد اعظمی کے انتخاب سے  ان کے چاہنے والوں، محبین، متعلقین اور تلامذہ میں خوشی کا ماحول ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز سے دارالعلوم دیوبند کی جنرل باڈی یعنی کہ مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس چل رہا ہیں جس میں کارگزاری مہتمم مولانا قاری عثمان منصور پوری کی جگہ نئے کارگزارمہتمم کا انتخاب ہونا تھا اور نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی کے جگہ نئے نائب مہتمم کا منتخب کیا جانا تھا۔ نائب مہتمم کے طور پر مفتی محمد راشد اعظمی کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ جبکہ کارگذار مہتمم کے عہدے کو فی الوقت خالی چھوڑ دیا گیا۔ ذرائع کے حوالےسے خبر ملی ہے کی کارگزاری مہتمم کی دوڑ میں رکن شورٰی مولانا انوار الرحمن صاحب سب سے آگے تھے لیکن فی الحال شوریٰ نے اس فیصلے کو ملتوی کردیا ہے۔
حالانکہ کہ دارالعلوم دیوبند کی طرف سے ابھی تک اس خبر کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن جلدی ہی اس خبر کا اعلان آنے کی امید ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com