لکھیم پور کھیری معاملہ پر سپریم کورٹ میں یوگی حکومت کو پھٹکار، کارروائی سے مطمئن نہیں

لکھیم پور کھیری معاملہ پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ اب تک کے حکومت کے اقدامات اور کارروائی سے مطمئن نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ یوپی حکومت اپنے ڈی جی پی سے یہ یقینی بنانے کو کہیں کہ جب تک کوئی دیگر ایجنسی تفتیش نہیں سنبھالتی تمام ثبوت محفوظ رہیں۔

سماعت کے دورران سپریم کورٹ نے پوچھا کہ آخر آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ 302 کے معاملہ میں پولیس عموماً کیا کرتی ہے؟ سیدھا گرفتاری کی جاتی ہے نا؟ ملزم کوئی بھی ہو قانون کو اپنا کام کرنا چاہیئے۔
دریں اثنا، یوپی حکومت کی طرف سوے پیش ہریش سالوے نے کسانوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گولی لگنے کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم عدالت میں یوپی حکومت نے یہ اطلاع دی کہ جائے وقوعہ پر دو خالی کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ سالوے نے کہا کہ ملزم آشیش مشرا کو نوٹس بھیجا گیا ہے اور آج شام آنے والا ہے لیکن اس نے کل صبح تک کی مہلت مانگی ہے۔ ہم نے اسے کل 11 بجے تک کی مہلت دی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com