فلپائن کی  صحافی ماریہ ریسا اور روس کی دمتری مراتوف کو امن کا نوبل انعام دیا گیا

اسٹاک ہوم: نوبل کمیٹی نے فلپائن کی صحافی ماریہ ریسا اور روس کی دمتری مراتوف کو 2021 کا امن کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا ہے یہ ان کی آزادی اظہار کے لیے کی جانے والی کوششوں کی وجہ سے دیا گیا ہے فلپائن کی صحافی ماریہ ریسا اور روس کی دمتری مراتوف کو سال 2021 کا امن کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوبل کمیٹی نے کہا کہ یہ ایوارڈ آزادی اظہار کے لیے دونوں کی کوششوں کے پیش نظر دیا گیا ہے ظہار رائے کی آزادی کسی بھی جمہوریت کے لیے ایک اہم شرط ہے۔ نوبل کمیٹی نے دونوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی ہے۔۔

نوبل کمیٹی نے بتایا کہ آزاد ، کھلاپن اور حقائق پر مبنی صحافت طاقت کے غلط استعمال ، جھوٹ اور پروپیگنڈے سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
ناروے کی تنظیم نے تسلیم کیا کہ آزادی اظہار اور اطلاعات کی آزادی لوگوں کو آگاہ کرتی ہے۔ یہ حقوق جمہوریت کے لیے پیشگی شرائط ہیں اور جنگ اور تنازعات میں ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ ماریہ اور دمتری کو دیا جانے والا ایوارڈ ان بنیادی حقوق کے تحفظ کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
ماریہ ریسا فلپائن کے صدر کی ناقد ہیں اور ماضی میں انہیں کئی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ انہیں حال ہی میں ایک فیصلے میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس فیصلے کو ملک میں آزادی صحافت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا گیا۔
منیلا کی ایک عدالت نے آن لائن نیوز سائٹ ریپلر انکارپوریٹڈ کی ماریہ ریسا اور سابق رپورٹر رینالڈو سینٹوس جونیئر کو ایک امیر تاجر کو بدنام کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
(یو این آئی)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com