ون ڈے کے بعدٹی20میں ٹائیگرس کا کاسوپڑاصاف

اینڈرسن کی جارحانہ اننگز سے ٹی 20میں کلین سوئپ
ماؤنٹ مونگانی،(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
کوری اینڈرسن کی محض 41گیندوں میں کھیلی گئی 94رنز کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی 20میں 27رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا۔اینڈرسن نے کین ولیمسن(60رن )کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 124رنز کی شراکت کی اور اپنی بلے بازی کے دوران 10چھکے لگائے جو نیوزی لینڈ کا ریکارڈ ہے۔اس سے نیوزی لینڈ نے چار وکٹ پر 194رن کا اسکور کھڑا کیا۔اس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20اوور میں چھ وکٹ پر 167رنز ہی بنا سکی۔تمیم اقبال اور سومیاسرکار نے مل کر پانچویں اوور تک 44رن بنا لئے تھے لیکن تمیم 24رن پر آؤٹ ہو گئے۔اس سے 10اوور کے بعد بنگلہ دیش نے 89رن پر دو وکٹ کھو دئے، جس سے سرکار 42رنز پر پویلین پہنچے۔اس کے بعد وہ رنز کی رفتار کو قائم نہیں رکھ سکے۔بنگلہ دیش کے اس دورے پر اب دو ٹیسٹ بچے ہیں اور ٹیم کو تینوں ون ڈے اور تین ٹی 20میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

SHARE