مایاوتی نے مکھوٹا اتارا، کہا – اجودھیا، کاشی متھرا میں ’ادھورا کام‘ پورا کراؤں گی

لکھنؤ: (ایجنسی) اترپردیش میں چند ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سے قبل بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہاکہ اگر یوپی میں ان کی سرکار بن جاتی ہے تو وہ انتقام کے جذبہ سے کام نہیں کریں گے بلکہ جو پروجیکٹ چل رہے ہیں ان کو پوراکروائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایودھیا ، وارانسی اور متھرا جیسے مذہبی مقامات پر بھی جو تعمیراتی کام چل رہے ہیں ،ان کو پورے کروانے کی ذمہ داری وہ لیں گی ۔

انہوں نے کہاکہ ایودھیا ،وارانسی ،متھرا ودیگر مذہبی مقامات پر لوگوں کی سہولت کے لیے بی ایس پی کی سرکار کے نقش قدم پر چل کر موجودہ حکومت نے جو بھی کام کئے ہیں انہیں انتقام کے جذبہ سے روکا نہیں جائے گا بلکہ پورا کروایا جائے گا۔ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی کی کارکردگی کی مثال دیتےہوئے مایاوتی نے کہاکہ انتخاب سے پہلے کرائے جارہے سروے صرف لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے لئے کئےگئے سروے غلط ثابت ہوئے تھے ۔
بی جے پی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں پر نشانہ سادھتے ہوئے مایاوتی نے کہاکہ کئی پارٹیاں بی جے پی کی مدد کررہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا وہ اپنا ووٹ برباد کرنا چاہتے ہیں ؟ مایاوتی نے کہاکہ اگر لوگوں نے کسی دیگر پارٹی کو ووٹ دیا تو ایک بار پھر سے بی جے پی اقتدار میں لوٹ آئے گی۔ انہوں نے اپنے کارکنوں سے بھی کہاکہ الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد سے الیکشن ختم ہونے تک انہیں کسی طرح کے اثاثے کو نقصان نہیں پہنچانا ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کے بہکاوے میں نہیں آنا ہے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com