امریکہ: اسکول ٹیچر نے ایک مسلم طالبہ کا زبردستی نقاب اتار دیا، CAIR نے واقعہ کی مذمت کی، اسکول کے خلاف کیس درج کرنے کا فیصلہ

نیو جرسی:  امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک نسل پرست اسکول ٹیچر نے مسلم طالبہ کا نقاب اتار دیا جس سے بچی خوف زدہ ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں 7 سالہ سمعیہ معمول کی طرح نقاب لگا کر اسکول گئی تو ٹیچر نے بچی سے زبردستی نقاب اتروالیا اور خوب ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جس سے بچی خوف زدہ ہوگئی۔
سمعیہ کی والدہ نے میڈٖیا سے گفتگو میں بتایا کہ دوسری جماعت کی میری بیٹی کو ایک ایسا دنیا اور رویے کا سامنا کرنا پڑا جس سے میں نے ہمیشہ اسے بچانے کی کوشش کی تھی۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ٹیچر کے اس ناروا سلوک کا بچی کے ذہن پر پڑنے والے اثرات اسے زندگی بھر پریشان کریں گے۔
سمعیہ کی والدہ نے اسکول کے خلاف کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مسلمان کمیونٹی نے بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے خود ساختہ ترجمان ملک میں ایسے واقعات شرمناک ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com