پرینکا گاندھی نے غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے مرکزی وزیر کی برخاستگی کا مطالبہ کیا 

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برخاستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے یہ ضروری ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’وزیر کا بیٹا کسانوں کے قتل کے الزام میں گرفتار۔ کیا اب بھی وزیر کو اپنے عہدہ پر برقرار رہنے کا حق ہے؟ غیر جانبدارانہ جانچ اور انصاف کے لیے مرکزی وزیر کی برخاستگی ضروری ہے۔‘‘ ٹوئٹ کے آخر میں پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ بھی گزارش کی ہے کہ وہ اپنے وزیر کو تحفظ فراہم کرنا بند کریں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com