نتیش کمار نے بہار میں بجلی کی قلت کا کیا اعتراف

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی پیر کے روز اعتراف کیا کہ ریاست میں بجلی کا بحران ہے، انھوں نے کہا کہ جہاں سے باہر بجلی خریدی جاتی تھی، وہاں سے کم فراہمی ہو رہی ہے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں بجلی کی قلت کا اعتراف کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جہاں سے بہار کے لیے بجلی خریدی جاتی تھی، وہاں سے کم بجلی فراہمی کے سبب مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ انھوں نے حالانکہ یہ بھی کہا کہ حکومت مہنگی قیمت پر بجلی دیگر مقامات سے خرید رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بھروسہ دلایا کہ ریاست میں بجلی کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ پٹنہ میں پیر کو جنتا دربار پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ بجلی کی فراہمی کم ہو رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جتنا پروڈکشن ہونا چاہیے، وہ نہیں ہو پا رہا ہے۔
نتیش کما رنے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بات بالکل صحیح ہے کہ مسئلہ ہے۔ بہار کو جتنی بجلی کی ضرورت تھی، وہ این ٹی پی سی یا نجی کمپنیوں سے خریدتے تھے۔ ان کمپنیوں سے جتنی فراہمی ہوتی تھی وہ نہیں ہو پا رہی ہے۔ اس وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہار حکومت جہاں زیادہ قیمتوں میں بجلی فروخت کر رہی ہے، وہاں سے مہنگی قیمتوں میں یہ خریداری ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ پانچ دنوں میں تقریباً 90 کروڑ خرچ کر 570 لاکھ یونٹ بجلی کی خرید کی ہے۔ اب ہم لوگ تقریباً ضرورت کے مطابق بجلی فراہم کرا رہے ہیں۔

(بشکریہ قومی آواز)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com