سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت ناساز، ایمس ہاسپٹل میں زیر علاج

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ انہیں فوری طور پر دہلی کے ایمس منتقل کیا گیا۔ وہ اس وقت ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ میڈیکل ٹیم انھیں فلوئیڈ دے رہی ہے۔ ڈاکٹر رندیپ گلیریا کی قیادت میں ایمس کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم سابق وزیر اعظم کا علاج کر رہی ہے۔ سانس لینے میں دشواری ، بخار کے ساتھ ، سینے میں درد کی وجہ سے انھیں ہاسپٹل میں داخل کردیا گیا ہے۔
منموہن سنگھ ، جاریہ سال 19 اپریل کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے ۔ اس وقت بھی ایمس میں شریک کیا گیا تھا ۔ جب کہ وہ 4 مارچ اور 3 اپریل کو ویکسین لی تھی ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر منموہن سنگھ اس وقت راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ 2004-2014 تک ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی 2009 میں ایمس میں بائی پاس سرجری ہوئی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com