کہاں ہو مہاراج؟ وکاس آپ کا پتہ پوچھ رہا ہے، ایس پی کا یوگی پر جوابی حملہ

جیسے جیسے اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے ویسے ویسے سیاسی پارٹیوں کے ایک دوسرے پر سیاسی حملے تیز ہو رہے ہیں ۔ اتر پردیش میں آئندہ برس اسمبلی انتخابات ہونے ہیں ۔ اب بر سر اقتدار بی جے پی اور حزب اختلاف کی پارٹی سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے درمیان پوسٹر جنگ تیز ہو گئی ہے۔
واضح رہے بی جے پی نے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو کو ‘گمشدہ’ بتایا تھا اب اس کا پلٹوار کرتے ہوئے ایس پی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لاپتہ بتایا ہے۔ ایس پی میڈیا کنسلٹنٹ آشیش یادو نے بی جے پی کے پوسٹر کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لاپتہ بتایا ہے۔
ایس پی نے اپنے پوسٹر میں لکھا ہے ” وزیر اعلی کے کامو کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ نے صرف ایس پی حکومت کے کاموں کا فیتا کاٹا ہے۔” مزید لکھا ہے مہاراج جی کہاں ہو لاپتہ؟ ساڑھے چار سال سے اتر پردیش کا وکاس پوچھ رہا ہے آ پ کا پتہ۔”
بی جے پی کی ریاستہ اکائی نے اکھیلیش یادو کو گمشدہ بتاتے ہوئے حملہ کیا ہے۔ اتر پردیش بی جے پی کے ٹویٹر ہیندل سے ٹویٹ کر کے اعظم گڑھ کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر اکھیلیش یادو کو گمشدہ بتایا تھا۔اس میں ان کی تصویر کے ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ اے سی میں بیٹھ کر دن بھر ٹویٹ کرنے کا کام کرنے والے اکھیلیش اپنے پارلیمانی حلقہ سے غائب ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com