بی جے پی اقتدار میں کمزوروں، دلتوں اور مسلمانوں پر ہو رہے مظالم پر قدغن لگنا ممکن نہیں: ڈاکٹر ایوب

 ڈاکٹر ایوب سرجن نے اترپردیش حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں کے سبب صوبہ ترقی میں پیش رفت کے برعکس پیچھے ہوتا جا رہا ہے۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور کمزوروں، دلتوں و مسلمانوں پر ہو رہے ظلم پر قدغن لگنا بی جے پی کے اقتدار میں رہتے ممکن نہیں ہے، جس کے لئے عوام کو سیاسی طور پر بیدار ہوکر اس ظالم حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے اترپردیش حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں کے سبب صوبہ ترقی میں پیش رفت کے برعکس پیچھے ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت اپنے اس ساڑھے چار سال کے دور اقتدار میں مفاد عامہ میں کوئی کام نہیں کیا۔ صوبہ میں مہنگائی، بے روزگاری اور ابتر نظم نسق پر کوئی قدغن نہیں ہے۔
ڈاکٹر ایوب نے کا کہ بی جے پی حکومت کے پاس جملہ بازی اور پروپیگنڈہ کر عوام کو گمراہ کرنے کے برعکس کوئی مفاد عامہ کا ایشو نہیں ہے، وہ فرقہ وارانہ بنیاد پر نفرت کی سیاست کر لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ بی جے پی عوام کی اپنے تئیں بڑھتی ناراضگی کے سبب آئندہ اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے وہ سازش کر سکتی ہے جس کے سبب عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں بے روزگاری و بے کاری نے لوگوں کو بھوک کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے، بی جے پی کا صرف ایک نکاتی پروگرام ہے کہ لوگوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔ پیس پارٹی کی ملک و صوبہ پر پوری نظر ہے اور انسانیت کو درہم برہم کرنے والی اس حکومت کو اکھاڑ پھینکنے تک مہم جاری رہے گی، جب تک بی جے پی زیر اقتدار ہے ترقی ممکن نہیں ہے اور کمزوروں، دلتوں اور مسلمانوں پر ظلم بند نہیں ہو سکتے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com