بل گیٹس کی بیٹی نے مسلم نوجوان سے رچائی شادی

1119

نیویارک:  دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بڑی صاحبزادی جنیفر گیٹس مسلمان نوجوان نائل نصر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ مصر سے تعلق رکھنے والے مسلمان نوجوان نائل نصر سے 16 اکتوبر کو پہلے مسلم طریقے سے شادی کی مختصر تقریب رکھی گئی تھی۔
بعد ازاں نیویارک میں جنیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم  میں ایک بڑی اور پرتعیش تقریب رکھی گئی۔ اس تقریب کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی تھیں۔
شادی کے موقع پر جنیفر گیٹس نے سفید رنگ کا مہنگا روایتی لباس پہن رکھا تھا۔ شادی کی اس تقریب میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے تھے اور اس تقریب میں تقریباً 20 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔
واضح رہے کہ جنیفر گیٹس اور نائل نصر امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں پڑھتے تھے اور 2017 سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے۔ گزشتہ برس پریمی جوڑے  نے منگنی کرلی تھی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ۔ اپنے علاقے کی خبریں ، گراﺅنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ،تعلیمی اورادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com