اتر پردیش: بی جے پی رکن اسمبلی سمیت دیگر 3 افراد کو جعل سازی معاملے میں ملی پانچ سال قید کی سزا

ایودھیا: اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں بی جے پی رکن اسمبلی اندر پرتاپ تیواری عرف کھبو سمیت تین افراد کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر دھوکہ دھڑی کرنے کے الزام میں ایم پی۔ ایم ایل اے کی عدالت نے پانچ سال کی قید اور 57 ہزار روپئے بطور جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔

خصوصی عدالت ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت پوجا سنگھ نے 29 سال پہلے رام جنم بھومی تھانہ علاقے واقع یونیورسٹی ایودھیا میں مارک شیٹ و بیک پیپر میں جعلی دستاویزات کے سہارے دھوکہ دھڑی و ہیرا پھری کرنے کے معروف معاملے میں گوسائی گنج اسمبلی کے بی جے پی رکن اسمبلی اندر پرتاپ تیواری عرف کھبو وطلبہ یونین کےسابق صدر و ایس پی لیڈر پھول چندر یادو اور چانکیہ کونسل کے صدر کرپاندھان تیواری پر جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ سال کی سزا کے ساتھ فی کس 19ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ فیصلے کے بعد عدالت نے تینوں ملزمین کو سخت سیکورٹی کے درمیان عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com