باہمی رواداری اور آپسی احترام کے جذبہ کو فروغ دیا جائے: ڈاکٹر محمد منظو رعالم

نئی دہلی: (پریس ریلیز) بنگلہ دیش میں مندروں پر ہوئے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر منظور عالم نے اسے افسوسناک بتایا ، ایک پریس ریلیز میں انہوں نے بتایاکہ اسلام انصاف ، مساوات اور آزادی کا درس دیتاہے، سبھی انسانوں کو برابری اور اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے ، دنیا کے کسی بھی سماج کو اپنے ہاتھ میں قانون نہیں لینا چاہیئے ۔
آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ بنگلہ دیش کی حکومت کی ذمہ داری تھی کہ جن شرپسندوں نے قرآن کریم کی بے حرمتی کی تھی اسے فورا گرفتار کیا جاتا ، کسی بھی سماج کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لاءاینڈ آڈر کو برقرار رکھے ، فساد برپا ہونے سے قبل فساد کے اسباب کا خاتمہ کرے ، لڑائی کے وجوہات پر توجہ دے ، اکثریتی طبقہ کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اقلیتوں کے ساتھ محبت کا ثبوت پیش کرے ، کسی بھی طرح سے ٹھیس نہ پہونچائے ۔
ڈاکٹر محمد منظور عالم نے مزید کہاکہ اسلام نے عظمت انسانیت اور تکریم انسانیت پر زور ڈالاہے ، آپس میں اختلاف ہوسکتے ہیں ، خیالات بدل سکتے ہیں لیکن نفر ت نہیں ہونی چاہیے ، باہم ملکر زندگی گزارنی چاہیئے ۔ مذہب، رنگ اور تہذیب کی وجہ سے پڑوس کے ملکوں میں جس طرح کے حالات ہیں وہ انسانیت اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں ، مسائل کو الجھانے کے بجائے سلجھانے کی ضرورت ہے اور باہم مل جل کر رہنا ضرروی ہے تاکہ انسانیت کو فروغ ملے ، ہر ایک کو بنیادی حق ملے ، نہ تو کوئی کسے کے خدا کو برا کہے اور نہ کوئی کسی کی عبادت گاہ کو تباہ کرے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com