کشمیر: این آئی اے کا قاضی گنڈ کاکا پورہ پلوامہ میں چھاپہ

کشمیر: قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج صبح ضلع پلوامہ کے قاضی گنڈ کاکاپورہ میں چھاپہ مارا۔ این آئی اے، تحقیقاتی ایجنسی، پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ اس کارروائی کو انجام دے رہی ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قاضی گنڈ علاقے میں آج صبع تحقیقاتی ایجنسی نے فیروز احمد وانی ساکن قاضی گنڈ کاکاپورہ کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی شروع کی ہے، جو ابھی بھی جاری ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیروز احمد وانی گزشتہ 15 دنوں سے ہی پولیس حراست میں بند ہیں اور آج 15 دن گزر جانے کے بعد ان کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ چھاپہ ماری عسکریت پسندوں کی معاون و مددگاروں کے نیٹ ورک کو پکڑنے کے لیے کی گئی ہے۔ فیروز احمد وانی سبزیوں کے کاروباری ہیں۔
قومی تحقیقاتی ایجنسی آج صبح سے ضلع پلوامہ کے قاضی گنڈ کاکاپورہ میں این آئی اے، تحقیقاتی ایجنسی، پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کو انجام دے رہی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com