آئندہ لوک سبھا انتخاب کو لے کر کانگریس نے کیا بڑا اعلان، بہار کی تمام 40 سیٹوں پر تنہا انتخاب لڑے گی

 کانگریس لیڈر بھکت چرن داس نے مہاگٹھ بندھن ٹوٹنے کا ٹھیکرا اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو پر پھوڑتے ہوئے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخاب میں کانگریس اپنی طاقت پر سبھی 40 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔

پٹنہ: بہار میں اسمبلی کی دو سیٹوں پر ہو رہے ضمنی انتخاب کے مابین راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) زیر قیادت مہا گٹھ بندھن سے ناراض حلیف کانگریس نے آج واضح کر دیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخاب پارٹی سبھی سیٹوں پر تنہا لڑے گی ۔ کانگریس کے بہار معاملوں کے انچارج بھکت چرن داس نے جمعہ کو دہلی سے یہاں پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ اب آرجے ڈی کے ساتھ کبھی کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔
بھکت چرن داس نے مہاگٹھ بندھن ٹوٹنے کا ٹھیکرا اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو پر پھوڑتے ہوئے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخاب میں کانگریس اپنی طاقت پر سبھی 40 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آر جے ڈی نے مہاگٹھ بندھن دھرم پر عمل نہیں کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اسمبلی کی دو نشستوں کے لیے ہو رہے ضمنی انتخاب میں سبھی لیڈر اب بہار پہنچ چکے ہیں اور پارٹی امیدوار کے حق میں انتخابی تشہیر میں مصروف ہوگئے ہیں۔ کانگریس کے سنیئر لیڈر ہاردک پٹیل، کنہیا کمار اور جگنیش میوانی کے بہار دورے سے پرجوش بھکت چرن داس نے آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ اور ترجمان منوج جھا کے ذریعہ کانگریس کو سنگھی بتائے جانے پر کہا کہ انہوں نے کیا کہا ہے وہ نہیں جانتے، لیکن ہماری جانب سے گٹھ بندھن نہیں توڑا گیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com